ناندیڑ۲۳؍جون (اعتمادنیوز)سرکاری آئی ٹی آئی کے مختلف کورسس میں داخلوں کی
کارروائی آن لائن طرز پر شروع ہوچکی ہے ۔ اس طرح کی اطلاع پرنسپل سرکاری
آئی ٹی آئی کالج ناندیڑ نے دی ہے ۔ پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی
آئی کے مختلف کورسس کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ ۲۴؍جون
۲۰۱۵ء مقرر ہے ۔ اس دن شام ۵؍بجے تک امیدوار آن لائن طرز پر داخل کیلئے
فارم بھر سکتے ہیں ۔ آن لائن فارم بھرنے کے بعد اصل تعلیمی دستاویزات
۲۵؍جون کو شام ۵؍بجے تک قریبی آئی ٹی آئی میں داخل کئے جاسکتے ہیں ۔ ۲۷؍جون
کو ابتدائی میرٹ لسٹ جاری کی جائیں گی ۔ اگر اس کے تعلق سے کسی کو شکایت
ہوتو وہ شام ۵؍بجے تک اس پر اعتراض داخل کرسکتے ہیں ۔ ۲۹؍جون تا ۲؍جولائی
راؤنڈ
وائز ٹریڈ کے لحاظ سے کارروائی مکمل کی جائے گی ۔ ۴؍جولائی کو صبح
۸؍بجے پہلے راؤنڈ میں منتخب امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔ امیدوار
اپنے اصل کاغذات کے ساتھ متعلقہ آئی ٹی آئی میں جاکر بھرتی کی کارروائی
وہاں مکمل کرکے اپنا داخلہ یقینی کرلیں ۔ اس طرح سے ۴؍راؤنڈ تک طلبہ کے
داخلہ کی کارروائی انجام دی جائے گی ۔ ۵؍اگست کو ۴؍راؤنڈ تک جنہیں داخلہ
نہیں ملا ایسے طلبہ صبح ۸؍بجے ضلعی سطح پر آئی ٹی آئی میں اپنا نام داخلہ
کیلئے رجسٹر کرواسکتے ہیں اور جہاں پر مخلوعہ نشستیں ہوں گی اس کیلئے ان
طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں موبائل کے ذریعے سے ایس ایم ایس
روانہ کیا جائے گا ۔مزید تفصیلات کیلئے اپنے قریبی سرکاری آئی ٹی آئی سے
معلومات حاصل کی جاسکتی ہے ۔